Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » سب سے پہلے وزیراعظم کو جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ چیف جسٹس

وزیراعظم عمران خان کو سب سے پہلے اپنا گھر ریگولرائز کرانا چاہئیے۔عمران خان دوسروں کے لیے مثال بنیں، بنی گالا میں غیر قانونی تعمیرات کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر۔2018ء) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنی گالا میں غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کی تشکیل کمیٹی کا دوبارہ اجلاس ہے، وقت درکار ہو گا۔جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مزید کوئی وقت نہیں دوں گا۔


آج سب سے پہلے جرمانہ وزیراعظم عمران خان کو ادا کرنا ہو گا۔وقت نہیں ملے گا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان جرمانہ ادا کرنے کو تیار ہیں۔ہم نے ٹیرف سے متعلق سفارشات گذشتہ کابینہ کو بھیجی تھیں۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اب تو وزیراعظم عمران خان ہیں معاملہ انہوں نے ہی اٹھایا تھا،24 گھنٹے میں کابینہ سے وہ خود ٹریف کی منظوری کرا سکتے ہیں۔

کسی سے این آر اوکے لیے رابطہ نہیں کیا اور جس نے این آر او مانگا اس کا نام بتایا جائے. نواز شریف

وزیراعظم عمران خان کو سب سے پہلے اپنا گھر ریگولرائز کرانا چاہئیے۔عمران خان دوسروں کے لیے مثال بنیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے درخواست کی 3 دن کا وقت دیں۔جس پر چیف جسٹس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ تین دن کا وقت نہیں دیں گے۔تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ آپ کی تشکیل کردہ کمیٹی کی میٹنگ ہے۔جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سی ڈی اے میں سب سے زیادہ گڑ بڑ ہو رہی ہے۔

ٹھیک ہے پانج بجے تک مجھے کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کریں۔خیال رہے منگل کوچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے بنی گالا میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے بنی گالا اورملحقہ علاقوں میں قائم تجاوزات کو ریگولرائز کرنے کے لئے سیکرٹری داخلہ وپلاننگ اورماحولیات پرمشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ متعلقہ کمیٹی میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی ای) کے حکام بھی شامل ہوں گے جو تمام تجاوزات کو ریگولرائز کرکے عدالت کو تین ہفتوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔ چیف جسٹس نے واضح کیاکہ سب سے پہلے وزیراعظم کا گھر ریگولرائز کیا جائے گا، اگر ان کاگھر کی باقاعد منظوری نہیں ہوئی تو سب سے پہلے ان کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
Sources :: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2018-10-29/news-1722991.html


پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post