Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » Mosam E Sarma Mein Jild Ki Hifazatموسمِ سرما میں جِلد کی حفاظت

Mosam E Sarma Mein Jild Ki Hifazat


موسمِ سرما میں جِلد کی حفاظت

Mosam E Sarma Mein Jild Ki Hifazat



سر دی کے مہینوں میں خواتین اپنی جِلد کی حفاظت کے لیے بہت فکر مند ہو جاتی ہیں ۔ان میں سے بہت سی خواتین پہلی بارنمی پیدا کرنے والی کریم (MOISTURIZER)کا استعمال یہ سمجھ کر شروع کر دیتی ہیں کہ انھوں نے مسئلے کا حل پا لیا ہے ،لیکن حقیقت یہ ہے کہ موسم کوئی سا بھی ہو ،جِلد کی مناسب حفاظت کے لیے محض نمی پیدا کرنے والی کریم پر انحصار کر لینا کافی نہیں ہوتا ۔


جِلدکی صحیح معنوں میں حفاظت کے لیے آپ کو معمول بنانا پڑے گا۔اچھی بات یہ ہے کہ اس معمول میں جوآسان طریقوں پر مشتمل ہے ،صرف پانچ منٹ صَرف ہوتے ہیں اور اگر آپ نے ایسی مصنوعات کا انتخاب کیا ہے ،جو معیاری ہیں اور آپ کی جِلد کے لیے موزوں بھی ،تو اس کے نتائج فوری طور پر نظر آنے لگیں گے۔


چہرے کی بہتری کے لیے جوکچھ بھی کیاجائے ،وہ اگر سونے سے کچھ پہلے ہوتو یہ بہترین وقت ہوتا ہے ،کیوں کہ آپ اپنی جِلد کو میک اپ اور دن بھر میں ماحول سے جِلد پر جمع ہونے والی تمام آلود گیوں سے صاف کرسکتی ہیں ۔

اس کام کے لیے آپ کپڑے کے ایک صاف ٹکڑے کو گرم پانی میں ڈبو کر اپنے چہرے کے اتنے قریب لائیں کہ اس میں سے نکلتی ہوئی بھاپ چہرے کی جِلد میں پیو ست ہو کر مساموں کو کھول دے۔یہ عمل ڈیڑھ منٹ تک جاری رکھیں ۔
جب مسامات کھل جائیں تو گرم پانی سے اپنے چہرے اور گردن کو دھوئیں ۔جِلد کی صفائی کی کسی کریم میں تھوڑا ساپانی ملا کر اسے اپنے بھیگے ہوئے چہرے پر ملیں ۔
اب اپنی انگلیوں یا ایک نرم برش سے چہرے اور گردن پر گو لائی میں ۳۰سیکنڈ تک مالش کریں ۔پھر چہرے اور گردن کو نیم گرم پانی سے دھو کر تو لیے سے خشک کرلیں ۔بہتر ہو گا کہ صابن کے بجائے چہرے کو صاف کرنے کے لیے کوئی ایسی کریم استعمال کریں ،جو آپ کی جِلد کے لیے موزوں ہو۔آنکھوں کے گرد کی جِلد نازک ہوتی ہے ،اس لیے اس کی صفائی بڑی احتیاط سے کریں ۔

صاف سوتی کپڑے کے ایک ٹکڑے کو گیلا کریں اور اس سے چہرے کو اچھی طرح صاف کر لیں ۔اب آپ کی جِلد نمی پیدا کرنے والی کریم کے استعمال کے لیے تیار ہے ۔
اب آپ منتخب کردہ نمی پیدا کرنے والی کریم اپنے چہرے اور گردن پر لگائیں ۔چوں کہ آپ کی جِلد اچھی طرح صاف ہو چکی ہے ،اس لیے اس وقت یہ کریم پوری طرح اپنا کام دکھائے گی ۔اب آپ اطمینان کی نیند سو سکتی ہیں ،کیوں کہ آپ وہ سب کچھ کر چکی ہیں ،جو آپ کی جِلد کی حفاظت کے لیے ضروری تھا۔
یاد رکھیے جِلد کی حفاظت کا کوئی بھی طریقہ کا ر صرف اسی وقت درست نتائج دے سکے گا،جب اس پر پابندی کے ساتھ عمل کریں گی۔اگر آپ مذکورہ بالا طریقے اختیار کرلیں گی تو آپ کی جِلد سردی کے موسم میں تروتازہ اور شاداب رہے گی




https://www.urdupoint.com/health/article/face-and-skin/mosam-e-sarma-mein-jild-ki-hifazat-1385.html

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں