Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » کورونا کی تباہ کاریاں جاری ، ایک دن میں مزید 98 افراد جان کی بازی ہار گئے

تیسری لہر میں ایک دن میں سب سے زیادہ 4 ہزار974 نئے کیسز سامنے آگئے ، فعال کیسز کی تعداد 50 ہزار397 ہوچکی ہے ، این سی او سی


پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار974نئے کیسز سامنے آگئے ، جب کہ ایک دن میں مزید 98 افراد جان کی بازی ہار گئے ، مثبت کیسزکی شرح9.93 فیصد ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس سے پاکستان میں مجموعی اموات کی تعداد 14 ہزار532 ہوچکی ہے ، جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ72 ہزار931 ہو گئی جہاں اس وقت ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد 50 ہزار397 ہوچکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کورونا سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 6 ہزار427 افراد کا انتقال ہوچکا ہے جب کہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار502 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 ہزار363 ، صوبہ بلوچستان میں 208 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 572 ، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 355 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 58 ہزار557 ، صوبہ خیبر پختونخوا مین 88ہزار99 ، صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار680 ، صوبہ پنجاب 2 لاکھ 23 ہزار181 ، صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار576، آزاد کشمیر 12 ہزار805 اور گلگت بلتستان میں5ہزار33 افراد اب تک عالمی وباء کا شکار ہوچکے ہیں۔
 دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر بہت شدید ہے ، لیکن ہم مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا (این سی سی) کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر اعظم عمران خان اور چاروں وزرائے اعلیٰ کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ، اجلاس میں ملک میں کورونا کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا ، اجلاس میں ماسک کے استعمال کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اجلاس کو ملک بھر میں جاری ویکسینیشن کے عمل اور خریداری پر بھی بریفنگ دی گئی ، وزیر اعظم نے ویکسی نیشن کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی ، اجلاس میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کم کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا اور ملک بھر میں تمام ان ڈور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر فوری طور پر پابندی کے فیصلے کی توثیق کی گئی ، پابندیوں کا اطلاق 8 فیصد سے زائد مثبت کیسز کے اضلاع اور شہروں میں ہوگا۔

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں