Select Menu

تازہ ترین

    10:0

اہم خبریں

clean-5

    Islam

    Iqtibasaat

    History

    Photos

    Misc

    Technology

    » » ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر حقیقی جوڑی بن گئے

     ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر حقیقی جوڑی بن گئےدونوں کا نکاح آج ہو گا، مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں




    ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر حقیقی جوڑی بن گئے۔ ۔ دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ روز ہوا۔ کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ دونوں نوجوان ستارے نہ صرف ٹک ٹاک پر شہرت رکھتے ہیں بلکہ دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بھی اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ کنول آفتاب پاکستان کی دوسری بڑی ٹک ٹاکر ہیں جب کہ ذوالقرنین سکندر بھی میل ٹک ٹاکرز میں سب سے زیادہ شہرت رکھتے ہیں۔ کنول آفتاب نے اپنے کیرئیر کا آغاز اردو پوائنٹ سے کیا جہاں وہ اب تک ایک پروگرام ہوسٹ کر رہی ہیں۔ دونوں نوجوان ستارے اب اداکاری کے شعبے میں قدم رکھ چکے ہیں۔ ذوالقرنین سکندر کا ایک ڈرامہ آن ائیر ہو چکا ہے جب کہ کنول آفتاب بھی جلد ٹی وی سکرین پر بطور اداکارہ نظر آئیں گی۔ وہ نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے رہی ہیں۔ دونوں کی جوڑی کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جاتا تھا جب کہ دونوں کی ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوتی تھیں۔





    جیسے ہی دونوں کی شادی کی خبریں سامنے آئیں تو مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔صارفین دونوں کے مایوں کی تصاویر شئیر کر کے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ۔علاوہ ازیں ذوالقرنین سکندر نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی سے متعلق بتاتے ہوئے ایک خوبصورت پیغام بھی شئیر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ " کسی نے پوچھا برکت کس میں ہے،اللہ کے نبی ﷺ سے فرمایا نکاح میں‘‘




    پاک اردو ٹیوب Fashion

    ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
    «
    اگلی پوسٹ
    فروٹ کھانے پر سنگدل باپ کی سوتیلے بیٹے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل
    »
    پچھلی پوسٹ
    کورونا کی تباہ کاریاں جاری ، ایک دن میں مزید 98 افراد جان کی بازی ہار گئے

    No comments:

    اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں