Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » Khushki Se Nijaat Haasil Karen

Khushki Se Nijaat Haasil Karen

خشکی سے نجات حاصل کریں
Khushki Se Nijaat Haasil Karen


ڈینڈرف کھوپڑی اور بالوں کا ایک مرض ہے جو اکثر شرمندگی کا باعث بن جاتا ہے



ڈینڈرف سے نجات اور بالوں کو ایک نئی زندگی عطا کرنے کے لئے چند کار آمد نسخے
موسمِ گرما کا آغاز ہو چکا ہے اور گرمی اپنے رنگ خوب دکھا رہی ہے ۔آب وہوا گرم اور مرطوب ہے۔ ایسے موسم میں ہمیں اکثر بالوں کے مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے جیسے کہ سر کی خشکی جسے ہم ڈینڈرف بھی کہتے ہیں ۔




ڈینڈرف کھوپڑی اور بالوں کا مرض ہے جس میں آپ کو اس وقت سخت شرمندگی ہوتی ہے جب سر میں مسلسل کھجلی ہوتی رہتی ہے اور سرکھجانے سے سفید پپڑیاں سی گرتی رہتی ہیں ۔لیکن آپ بالوں اور کھو پڑی کے چند سادا سے ٹریٹمینٹس کے ذریعے اس مسئلہ پر قابو پا سکتی ہیں ۔خشکی چکنی اور خشک دونوں قسم کی کھوپڑیوں میں وقوع پذیر ہو سکتی ہے ۔
خشکی (ڈینڈرف )کے پیدا ہونے کی مختلف وجوہات یہ ہیں :
کھوپڑی میں خون کا دوران صحیح نہ ہونا۔




نا مناسب غذا جس میں نشاستہ اور چکنائی کے اجزاء بہت زیادہ ہوں ۔
بالوں اور کھوپڑی کو نظر انداز کئے رہنا ۔
بالوں کی پروڈکٹس کا نا مناسب استعمال۔
فنگل انفیکشن ۔
اس مسئلہ کو کنٹرول کرنے کے لئے مندرجہ ذیل علاج آزمانے کی کوشش کریں ۔
کھوپڑی کا مناسب علاج تا کہ بالوں کی صحت اور حسن محفوظ رہ سکیں ۔
مستقل صفائی تا کہ بیماریوں کی وسیع ورائٹی کی مزاحمت ہو سکے ۔




مالش (مساج )کے ذریعے کھوپڑی میں خون کے دوران کو محرک کرنا جس سے نہ صرف کھوپڑی کے اعصاب کو سکون پہنچتا ہے بلکہ اس سے کھوپڑی کے مسلز اور غدود بھی برانگیخت ہوتے ہیں ۔
ایک مرتبہ اگر خشکی کی زیادتی علم میں آجائے تو اینٹی ڈینڈرف فارمولا سازیوں کو درج ذیل طریقے سے استعمال میں لائیں ۔
نیم کے پتوں کا ست لیموں کے جوس کے ساتھ (برابر کی مقدار )میں لے کر کھوپڑی پر لگائیں۔


30منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر پانی بہا کر دھولیں ۔

شیمپو کرنے کے بعد سر کہ اور لیمن جو س برابر کی مقدار میں لے کر مکس کرلیں اور کھوپڑی پر لگائیں۔ 5-10 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر پانی بہا کر دھولیں ۔
کھو پڑی پر 30منٹ تک ہلکے ہاتھوں سے اندر کی جانب دائرہ بناتے ہوئے جو جو باآئل یا ناریل کے تیل سے مالش کریں ۔بالوں کو ایک گرم تو لیے میں لپیٹ دیں ۔


اگلے روز صبح شیمپو کرلیں ۔

بالوں کی قوّتِ حیات عطا کرنا :
Hibicusکے چند پتّوں کو پھولوں کے ساتھ کر ائنڈ کرلیں اور اس میں 2-3قطرے کوکونٹ ملک کے شامل کر دیں ۔نرمی کے ساتھ کھو پڑی پر اس کی مالش کریں ۔
نصف گھنٹے کے بعد ایک معتدل شیمپو سے بالوں کو دھولیں ۔اس سے بالوں کے مختلف امراض کا علاج موثر طریقے سے کیا جا سکتا ہے جیسے کہ بالوں کی خشکی یا بالوں کا گرنا۔




ہےئر ٹانک:
نیم کے تازہ پتّوں کا جوس ڈینڈرف سمیت کھوپڑی کے امراض کا علاج کرتا ہے ۔حتیٰ کہ اس سے بال گرنا بھی کم ہوجاتے ہیں ۔
ان ٹپس پر عمل کریں اور خشکی (ڈینڈرف )سے نجات حاصل کریں ۔اس طرح آپ کے بالوں کو ایک بالکل نئی زندگی مل جائے گی۔
چند کار آمد مشورے 
خشکی دور کرنے کے لئے 1/3کپ شیمپو میں 3اسپرین میش کرلیں ۔
بالوں کو گھنا کرنے اور قوت بخشنے کے لئے 1/3کپ شیمپو میں ایک پیکٹ جیلاٹن شامل کرلیں ۔




ہلکے بالوں میں چمک لانے کے لئے آخری بار پانی بہانے کے لئے 1/4کپ پانی میں 1/4کپ لیمن جو س ملا لیں ۔
گہرے بھورے رنگ کے بالوں میں زبردست دلکشی پیدا کرنے کے لئے 1/4کپ پانی میں 1/4کپ سر کہ مکس کرلیں ۔
غذائیت سے بھر پور ہےئر پیک تخلیق کرنے کے لئے ضرورت سے زیادہ پکی ہوئی مگر نا شپاتی (Avocado)کو میش کریں ۔میش کو ہلکا سا گرم کریں اور خشک بالوں میں بلینڈ کرلیں ۔


30منٹ تک کے لئے چھوڑ دیں ۔پھر اچھی طرح سے شیمپو کرلیں ۔

اپنے بالوں اور اپنی جلد دونوں ہی کو دھوپ سے بچائیں ۔ہےئر لائن کے حصّوں پر سن اسکرین استعمال کریں لپ بام سے بھی کام لیا جا سکتا ہے ۔
بالوں سے تلچھٹ کو مکمل طور پر صاف کرنے کے لئے بیک سوڈا اور شیمپو کی برابر کی مقدار کو ملا لیں۔ 5منٹ تک کیلئے سیٹ ہونے دیں ۔
کبھی کبھار بالوں کو ہلکے ڈش واشنگ ڈیٹر جنٹ سے شیمپو کر لیا کریں تا کہ پروڈکٹ کی جمع شدہ تلچھٹ سے چھٹکارا مل جائے۔




گیلے بالوں سے اسٹائل نہ بنائیں ۔پہلے انہیں تقریباً خشک ہو لینے دیں ۔
اضافی لفٹ کیلئے بالوں کو خشک کرنے کے دوران اپنیسر کو الٹا جھکا ئے رکھیں ۔
ہےئر ڈریسر جب زلفیں تراش رہی ہوں تو مسکرانے سے گریز کریں ۔مسکرانے سے آپ کی پیشانی اٹھ جاتی ہے ․․․․اس سے آپ کی پیشانی کو ڈھانپنے والے بالوں کی تراش زیادہ ہو سکتی ہے اور بال چھوٹے رہ سکتے ہیں ۔
پیشانی جتنی چھوٹی ہو ‘اسے ڈھانپنے والے بال اتنے ہی زیادہ لمبے ہونے چاہئیں۔
بال ترشوانے کے دوران ٹانگ پرٹانگ رکھ کر نہ بیٹھیں ۔اس سے آپ کی نشست کا انداز ناہموار ہو جائے گا۔اور اس 
کے نتیجے میں آپ کے ایک جانب کے بال دوسری جانب کے مقابلے میں چھوٹے یا لمبے رہ جائیں گے ۔

Article Sources

https://www.urdupoint.com/women/article/hairs/khushki-se-nijaat-haasil-karen-1926.html

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں