Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » رنگ وہی جو پیامن بھائے

نئے سال کا رنگ مرجان چنا جاتا ہے

Rang Wohi Jo Payaman Bhay



رنگ وہی جو پیامن بھائے

۔Rang Wohi Jo Payaman Bhay
آپ کا پسندیدہ رنگ کوئی بھی ہو سال 2019ء کا رنگ مرجان چنا گیا ہے کیونکہ کلر انسٹیٹیوٹ کی جانب سے سال کے پسندیدہ ترین رنگ کا انتخاب ہو گیا ہے ۔یہ انتخاب ہر سال دسمبر میں کیا جاتا ہے اس سال پین ٹون کلر انسٹیوٹیوٹ نے Living Cordرنگ کا انتخاب کیا ہے ۔لیونگ کو رل یا مرجانی رنگ قدرتی اور دلفریب تاثر کا حامل ہونے کے باعث توانائی ،تازگی،سکون اور فطری احساسات وجذبات کا عکاس ہے ۔
یہ رنگ اپنے اندر شوخی اور تازگی لیے ہوئے ہے اور نزاکت کی رعنائی سے بھی بھر پور ہے ۔
کلر انسٹیٹیوٹ کے ماہرین کے مطابق یہ رنگ قدرتی خوبصورتی کا عکاس ہے لہٰذا فیشن ماہرین نے بڑی گرمجوشی کے ساتھ اس رنگ کا استقبال کیا ہے ۔ماہرین کا خیال ہے کہ یہ رنگ فیشن کی دنیا میں پوری آب وتاب کے ساتھ اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

یہ رنگ سال بھر کے لیے ملبوسات ،برائیڈل ٹرینڈز ،فیشن ڈئزائنز اور گھر کی سجاوٹ سمیت زندگی کے مختلف پہلووں پر اثر انداز ہو گا۔
چونکہ لیونگ کو رل کو محبت ،سچائی ،مثبت سوچ اور خوشی کی علامت مانا جاتا ہے لہٰذا خواتین اس رنگ کو فطرت کے زیادہ قریب محسوس کریں گی۔اس رنگ کا اپنے ملبوسات اور گھر میں استعمال شوخ ودلفریب اور قدرتی رعنائی کی عکاسی کرے گا۔
عروسی ملبوسات اور پارٹی وےئر ز میں اس رنگ کا انتخاب آپ کی جدت پسند طبیعت کو ظاہر کرے گا۔مشرقی ملبوسات پر مشرقی سنہری زردوزی اور گوٹا کناری کاکام زبردست شان عطا کرے گا۔
آپ اسے انار کلی ،لہنگے،ساڑی ،بیگ،سینڈل ،کلچ اورنیل کلر کے لیے بھی منتخب کر سکتی ہیں ۔بس اسے اپنی شخصیت کے مطابق خوبصورتی سے اپنا نا آپ کا کام ہے ۔
دراصل آسٹریلیا میں واقع وسیع ترین Coral Readsآبی حیات کی سب سے بڑی بستی ہے ۔اس سال کا بہترین اور پسندیدہ رنگ اس بستی سے متاثر نظر آتا ہے ۔لیونگ کو رل یا مرجانی رنگ ‘صحرا ‘پہاڑ‘ پھول ‘پودے اور سورج جیسے قدری اور دلفریب نظاروں سے سجا ہے ۔
یہ تو انائی تازگی اور پر سکون تاثر سے بھر پور ہونے کا ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ‘سوشل میڈیا سے ہم آہنگ اور فطری جذبات واحساسات اور ترقی کا عکاس بھی ہے ۔
دراصل نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی ہر میدان میں تبدیلی کا ذکر شروع ہو جاتا ہے ۔ملبوسات کا نیا جشن ،نئے رنگ ،نئی بات ،نئے اصول اور نئے معمول ایسا لگتا ہے جیسے نیا سال نہیں بلکہ ایک نئی زندگی شروع ہو رہی ہے ۔
ویسے نئے سال کا آغاز اپنے ساتھ کئی منفرد پہلولاتا ہے یہ بھی سچ ہے ۔حیران کن سمندری حیات کی دلفریب ودلکش آبادی Coral reatسے متاثریہ رنگ جسے Living coralکہا جاتا ہے ایک نرم گرم سا رنگ ہے ۔
کلر آف دی اےئر قرار پانے والے اس رنگ میں شوخی بھی ہے اور نزاکت بھی تازگی بھی ہے اور سادگی سے بھر پور رعنائی بھی ۔مرجان کی سختی اور اس میں پگھلتے سنہری رنگ کی نرم جھلک اس رنگ کورل ایک خاص تاثر عطا کرتی ہے جو نہ صرف قدرت وفطرت کی عکاس ہے بلکہ اس میں جدید دنیا کے دلکش نظارے بھی شامل ہیں ۔

خاص طور پر سوشل میڈیا کا تاثر اس رنگ کی سب سے اہم خوبی ہے کلر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اس رنگ کو منتخب کیوں کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق کورل ایف :دلفریب قدرتی رنگوں سے سجی ہے ۔سیپی مونکے سمندری پودے،سمندری حیات ،نگینے اور قیمتی پتھروں کی قدرتی دلکشی یہاں کا یہ رنگ بے مثال ہے اور یہی قدرتی رنگینی اس سے متاثر ہونے کا سب سے بڑا سبب بنا ہے ۔

سال 2018ء الٹراوائٹ رنگ کا سال اختتام پذیر ہوا ۔
اور یہ کہنا درست ہو گا کہ نئے سا ل میں نیا رنگ آپ کو ایک نیا انداز اور منفرد دلکشی عطا کرنے والا ہے ۔کلر انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ رنگ قدرتی کوبصورتی کا عطاس ہے ۔لیونگ کورل آپ کو قدرتی مناظر سے ایک نئے انداز میں متعارف کروانے کیلئے تیار ہے ۔
آج کل یوں بھی ماحو ل کی حفاظت کا مسئلہ نہایت اہم ہے ۔
ایسے وقت میں کلر آف دی ائر کیلئے قدرتی رنگ کا انتخاب نا گزیر تھا ۔آج ہم سب کو قدرتی ماحول محفوظ رکھنے اور اس کی حفاظت کرنے کا سبق یاد رکھنے کی ضرورت ہے اس لئے امید ہے کہ یہ رنگ صرف نئے سال میں ٹرینڈز کی شان ہی نہیں بلکہ ہماری ماحولیاتی ذمہ داری کے پہلو کو سنوارنے کا سبب بھی بنے گا۔
آئیے اس رنگ کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔جو سال 2019ء میں آپ کے عام ملبوسات ‘گھر کی سجاوٹ کے انداز ‘برائیڈل ٹرینڈ ا اور فیشن و ڈیزائن سمیت زندگی کے دیگر اہم پہلوؤں سے متعلق یہ انداز کو یکسر تبدیل کر دینے والا ہے ۔

وہ خواتین جو فطرت کی قربت سے متاثر ہوتی ہیں ۔ان کے لئے یہ رنگ مثبت ماحول ساتھ لائے گا‘آپ اس رنگ کو اپنے گھر میں اپنائیں یا اپنے دیگر لوازمات میں شامل کریں ،اس کا تاثر ‘شوخ و شرارت ‘دلفریبی اور قدرتی رعنائی کا عکاس ہے ۔
خواتین اس رنگ کو اپنے عام ملبوسات ہی نہیں ‘عروسی لباس اور پارٹی وےئر کیلئے بھی منتخب کر سکتی ہیں ۔
اس رنگ کے مشرقی ملبوسات اور اس پر مشرقی سنہری زردوزی اور گوٹہ کناری کا کام آپ کو زبردست تاثر عطا کرے گا۔آپ اسے انار کلی ‘لہنگے‘عروسی جوڑے ساڑھی کیلئے اپنا سکتی ہیں ۔
اس رنگ کی فیشن ایکس سیریز بھی بڑی تیز ی سے اپنائی جارہی ہے ۔بیگ ‘گھڑی‘سینڈل کلج‘ہےئر ایکسرسیریز سے پنسل کلر تک ہر چیز لیونگ کورل کلر میں منتخب کرنا ممکن ہے ۔
بس ضرورت ہے تو اس بات کی کہ آ پ نئے سال کے نئے ٹرینڈز کو نئے رنگ میں دلفریب امتزاج کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کریں مانا کہ یہ سال کا پسندیدہ رنگ قرار پایا ہے لیکن اس رنگ کو اپنی شخصیت نے اپنے تہوار اور تقریبات کے مطابق خوبی سے اپنا نا آپ کا کام ہے ۔جہاں تک بات گھر کی ہے اس رنگ کو اپنے گھر خوبی سے اپنانے کا طریقہ یہ ہے اسے وال نیٹ کے طور پر استعمال کیا جائے۔
کلرانسٹیوٹ کی جانب سے کلر آف دی ائرمنتخب کرنے کا سلسلہ 20برس سے جاری ہے ۔سال 2018ء میں الٹراوائٹ رنگ کی سال پسندیدہ رنگ قرار دیا گیا تھا ۔2017ء میں گریزی اور 2016ء میں ہلکا نیلا شیڈ (Serenityبطور کلر آف دی اےئر منتخب کیا گیا تھا۔

Article Sources

https://www.urdupoint.com/women/article/apparel/rang-wohi-jo-payaman-bhay-1973.html

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں