Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» »Unlabelled » Sara murder case: Husband Shahnawaz confesses crime, says he 'suspected wife had affair with someone

 سارہ قتل کیس، ملزم شاہنواز کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Sara murder case: Husband Shahnawaz confesses crime


اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ قتل کیس میں ملزم شاہنوازکا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔


تفصیئلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران ملزم شاہنواز کوعدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران جج نے استفسار کیا کہ آپ کو علم ہے دفعہ 302 آپ پر لگی۔

 پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نامزد ہے برآمدگی کرنی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم شاہنواز کا دس روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ ملزم نے باہرسے بلوا کر بیوی کو قتل کر دیا۔

وکیل صفائی نے کہا کہ یہ قتل صرف الزام کی حد تک ہے۔
سیشن عدالت نے ملزم شاہنواز کو بخشی خانہ منتقل کردیا۔

پولیس نے مرکزی ملزم کے والدین کے وارنٹ گرفتاری کی بھی درخواست دائرکرتے ہوئے عدالے سے استدعا کی کہ شاہنواز کے والدین، ملزم کے چچا اور چچی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزم شاہنواز کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ اور والدین کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظورکرلی۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے کہا کہ  ہمیں ملزم شاہنوازکے فنگر پرنٹ کروانا ہے۔ فنگر پرنٹس کے نمونے چاہییں جس پر جج نے ریمارکس دیے کہ فنگر پرنٹس تو نادرہ سے بھی لیے جا سکتے ہیں۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فنگرپرنٹس لینے کی درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ ملزم شاہنواز پرالزام ہے کہ اس نے گزشتہ روز اپنی بیوی سارہ کو قتل کیا تھا۔
Sara murder case: Husband Shahnawaz


پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں