Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » ik or Larki Aamir liaquat ke Bevi banny ko Tayar || Aamir Liaquat's fourth wife! Video viral

 Another girl after Dania ready to be Aamir Liaquat's fourth wife! Video viral

دلہن بنوں گی تو صرف عامر لیاقت کی، دانیہ کے بعد ایک اور لڑکی عامر لیاقت کے لئے دیوانی، چوتھی بیوی بننے کو بھی تیار ہوگئی۔

ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی نے بھی ان سے علیحدگی کر لی اور عدالت سے اس ضمن میں خلع لینے کے لئے بھی رجوع کر لیا ہے، ایسے میں عامر لیاقت تیسری بیوی کے الزامات اور قانونی کارروائیوں کا سامنا کر رہے ہیں لیکن اب دانیہ کے بعد ایک اور لڑکی نے بھی میزبان کی چوتھی بیوی بننے کا خواب سجا لیا ہے۔

جہاں سوشل میڈیا پر عامر لیاقت اور دانیہ کا معاملہ موضوعِ بحث بنا ہوا ہے وہیں عامر لیاقت کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ باتیں بھی کی جا رہی ہیں کہ اب یہ چوتھی بیوی کس کو بنائیں گے؟

عامر لیاقت کا تو کسی کو معلوم نہیں مگر دانیہ شاہ کی دوست نے ایک انٹرویو دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

اس انٹرویو میں وہ بتا رہی ہیں کہ وہ عامر لیاقت کی چوتھی بیوی بننے کو تیار ہیں۔

علیزے نامی یہ انٹرویو دیتے ہوئے کہتی کہ : ” میں دلہن بنوں گی تو صرف عامر لیاقت کی۔ میں ہر حال میں ان کی بیوی بننے کے لیے تیار ہوں۔ دانیہ جھوٹ کہہ رہی ہے۔ اگر وہ اس کو نشہ کرنے کا بولتا تھا تو کیوں کیا اس نے؟ عامر لیاقت کا نام تمیز سے احترام سے لینا چاہیے۔

ویڈیو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ: ” وہ عالمِ دین ہیں۔ ہمارے مرشد ہیں۔ وہ اسلام کو اچھے سے جانتے ہیں۔ میں ان کو پسند کرتی ہوں۔ دانیہ تو 11 کروڑ حق مہر کی بات کر رہی ہے میں ان کے لیے سونے کا محل بنا سکتی ہوں۔ میں ہر حال میں ان سے شادی کرنے کے لیے تیار ہوں۔


پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں