بھارت میں مسلم نوجوان پر تشدد، پاکستان مخالف نعرے
لگوانے کی ویڈیو وائرل
بھارت میں مسلم نوجوان کے ساتھ مار پیٹ کرنے اور اس سے زبردستی پاکستان مخالف نعرہ لگوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی میں پیش آئے واقعے کی ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص زبردستی مسلم نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے اورساتھ ساتھ کہہ رہا ہے کہ وہ پاکستان مردہ باد اورہندوستان زندہ آباد کا نعرہ لگائے۔ اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ شخص مجبوری میں یہ نعرے لگا رہا ہے جبکہ اسی دوران حملہ آور اسے زمین پر گرا دیتا ہے اور پھر ویڈیو میں نظر نہ آنے والا ایک شخص اس سے یہ نعرہ بآواز بلند دہرانے کو کہتا ہے۔
— ARHAAN MALIK (@ArhaanMalik0) March 24, 2021
پولیس کی جانب سے تشدد کرنے والے شخص اجے گوسوامی کو گرفتارکرلیا گیا ہے جب کہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے متاثرہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ اجے گواسوامی گذشتہ برس دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات سے حوالے سے جیل کاٹ چکا ہے اور چند روزقبل ہی وہ ضمانت پررہا ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس درجنوں افراد انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے مسلم کش فسادات میں مارے گئے تھے۔
No comments: