ایف آئی اے کی شوگر مافیا کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت شوگر مافیا کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے گزشتہ ایک سال کے دوران شوگر مافیا کی جانب سے ‘قیمتوں میں اضافے‘ کے ذریعے 110 ارب روپے کی کمائی کا انکشاف کیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ شوگر مافیا کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ یہ صوبائی حکومت کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ شوگر مافیا کے خلاف کارروائی کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے، ملزمان کے اکاؤنٹس کی چھان بین شروع کردی گئی ہے، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
No comments: