Select Menu

تازہ ترین

    10:09 A

اہم خبریں

clean-5

    Islam

    Iqtibasaat

    History

    Photos

    Misc

    Technology

    » » » » Sushant Singh Rajput Full HD Movie Dil Bechara 2020 Hindi

    سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’’دل بیچارا‘‘ نے آن لائن ریلیز ہوتے ہی نئے ریکارڈز قائم کردیئے فلم ریلیز کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور آئی ایم ڈی بی میں 10 میں سے 10 اسکور حاصل کرکے ریکارڈ قائم کرلیا


    26 جولائی2020ء) گزشتہ ماہ خودکشی کرکے دنیا سے رخصت ہونے والے بولی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ’’دل بیچارا‘‘ نے آن لائن ریلیز ہوتے ہی نئے ریکارڈز قائم کردیئے۔لائیواسٹریمنگ سروس ڈیزنی پلس ہاٹ اسٹار نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ فلم بولی ووڈ کے مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ نقش رہے گی۔ مداحوں کو مخاطب کرکے بیان میں کہا گیا کہ آپ کے پیار نے دل بیچارہ کو اب تک سب سے بہترین شروعات کرنے والی فلم بنادیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ریلیز کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور آئی ایم ڈی بی میں 10 میں سے 10 اسکور حاصل کرکے ریکارڈ قائم کرلیا۔آئی ایم ڈی بی میں بعد ازاں 50 ہزار کے ووٹ کے باعث ریٹنگ 9.8 پر آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم میں سشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری اور جذباتی احساس کی گونج کو مداحوں نے سراہا اور ریویو بھی مثبت آئے ہیں۔سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم 2014 میں ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم ’’اے فالٹ ان آور اسٹارز‘‘ کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔

    پاک اردو ٹیوب Fashion

    ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
    «
    اگلی پوسٹ
    "شامِ غریباں"
    »
    پچھلی پوسٹ
    Dirilis Ertugrul Season 1 In Urdu Episode 42

    No comments:

    اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں