Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » » Nasir Madni Press Conference main Peer Haq Khateeb ko Maff kar dea Nasir Madni News

ناصر مدنی نے اپنے اوپر تشدد کرنے والوں کو معاف کر دیا

’جا میرے چن تینوں معاف کیتا‘ ناصر مدنی نے روایتی انداز میں ملزمان کو پریس کانفرنس میں معاف کیا

Nasir Madni Press Conference main Peer Haq Khateeb ko Maff kar dea Nasir Madni News

سوشل میڈیا پر مشہور عالم دین علامہ ناصر مدنی نے اپنے اوپر تشدد کرنے والوں کو معاف کر دیا ہے۔ناصر مدنی نے اپنی رہائش گاہ پر مرکزی ملزم رضوان گجر کو معافی مانگنے پر معاف کر دیا۔ناصر مدنی نے اپنے روایتی انداز میں کہا ’جا میرے چن تینوں معاف کیتا‘۔ناصر مدنی اور تشدد کرنے والی پارٹی کی علامہ ناصر مدنی کے گھر آمد ہوئی جس پر دونوں گروپوں نے صلح کے بعد پریس کانفرنس کی۔
ملزم رضوان گجر نے اپنے والد الیاس گجر کے ہمراہ علامہ ناصر مدنی سے انکی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس میں اپنے کئے ہوئے پر معذرت کی۔علامہ ناصر مدنی کا کہنا تھا کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کی خاطر معاف کرتے ہیں۔ہمارے درمیان اب کوئی رنجش نہیں رہے گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں عالمِ دین علامہ ناصر مدنی کو پروگرام کیلئے بلا کر اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنا یا گیا تھا،ناصر مدنی نے الزام عائد کیا کہ میرے کپڑے اتار کر ویڈیو بنائی گئی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور میڈیا پر آنے کی صورت میں شدید دھمکیاں بھی دی گئیں۔


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مولانا ناصر مدنی پر بہیمانہ تشدد کا نوٹس لیا تھا۔آئی جی پنجاب کو ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی اور اب ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاتھا۔۔ ملزم رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر مدنی نے میری بہن کے ساتھ دم کرنے کے بہانے زیادتی کی کوشش کی اس لیے تشدد کیا۔
ملزم رضوان نے کہا ہے کہ میں لندن سے شادی میں شرکت کرنے پاکستان آیا تھا، ناصر مدنی نے مجھ سے 7لاکھ روپے اور لیپ ٹاپ تحفے میں لیا اور وہ اپنی مرضی سے کھاریاں ہوٹل آیا تھا، رضوان علی خان نے کہا کہ پریس کانفرنس میں میرے ساتھ میری والدہ اور میری بہن بھی موجود ہیں ،میری بہن کو کوئی روحانی مسئلے تھے،مولنا ناصر مدنی میری بہن کو دم کرنے آیا تھا، میں بھی چاہتا تھا کہ میری بہن کے روحانی مسائل ٹھیک ہو جائیں، ناصر مدنی نے میرے گھر کے باہر اپنی گاڑی کھڑی کی اور پھر میری ماں کے پاس آیا اور دم کیا،

Allama Nasir Madani was kidnapped and tortured by calling for the program

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں