Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » کشمیر پاکستان کی روح کا لازم و ملزوم حصہ ہے، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر محض جغرافیائی مسئلہ نہیں بلکہ پاکستان کی روح کا لازم و ملزوم حصہ ہے۔

کشمیر پاکستان کی روح کا لازم و ملزوم حصہ ہے، آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا اور یوتھ پارلیمنٹ کے ممبران نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جغرافیائی نہیں بلکہ کشمیریوں سے ہماری محبت کا معاملہ ہے، کشمیر پاکستان کی روح کا لازم و ملزوم حصہ ہے، ہم اپنےکشمیری بہن بھائیوں کےساتھ کھڑے ہیں، انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بدستور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ نوجوان مستقبل کی قومی قیادت بننےکے لیےسخت محنت کریں، آپ کو ملنے والی کامیابی درحقیقت پاکستان کی کامیابی ہے۔ اس موقع پر طلبا نے عزم کیا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری پاکستان کے ساتھ رہیں گے اور پاکستان کی ترقی کے لیے محبت کے تسلسل کو جاری رکھیں گے۔

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں