Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » Khawateen Jhat Pat Fresh Kaisay Ho

Khawateen Jhat Pat Fresh Kaisay Ho


خواتین جھٹ پٹ فریش کیسے ہوں ؟

Khawateen Jhat Pat Fresh Kaisay Ho


سارا دن گھر کاکام کرتے ‘کھانا پکاتے ‘بچوں کو سکول لے جاتے اور پھر انکا ہوم ورک کرواتے گھریلو خواتین تھک کر چور ہو جاتی ہے ایسے میں 5منٹ کا آرام بھی انہیں بہت سکون دیتا ہے ۔
آج اس آرٹیکل میں ہم آپکو بتائیں گے کہ سارے دن کی تھکادینے والی مصروفیات کے بعد تھکن اتارنے کا بہترین طریقہ کیا ہے ؟
دراصل صبح صبح جب بچوں کا ناشتہ بنا نے سے لیکر سکول بھیجتے بھیجتے خواتین کی ساری انرجی ضائع ہو جاتی ہے تو ایسے بچوں کو سکول اور خاوند کو آفس بھیجنے کے بعد آپ گھر کے کام وغیرہ کرکے فری ہو جائیں تو سب سے پہلے نہائیں ‘کپڑے بدلیں اپنے آپکو تیار کردیں ۔

اب ایک پیالی سبز چائے تیار کریں گھر کے پرسکون گوشے میں بیٹھیں اور اس چائے سے لطف اٹھائیں ۔
اس طرح اپنے آپکو سکون دینا آپکو ریفریش کردے گا اور آپ دن کے باقی کام تروتازہ رہ کر کریں گی ۔
ان لمحات کا سکون آپکے پورے دن کی مصروفیات پر حاوی رہے گا۔ایسے میں آپ موسیقی سنتے ہوئے ‘کپ کی گرمائش کو محسوس کرتے ہوئے صا ف ستھرے گھر میں بیٹھے ہوئے چائے کی خوشبو اور اس سے نکلتے دھوئیں سے آپ ایک نئی توانائی حاصل کریں گی۔




اسکے علاوہ فری ٹائم میں کتاب کا مطالعہ بھی آپکی تھکن اتارتا ہے ۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ 5سے 6منٹ تک کا مطالعہ ہمارا ہاٹ ریٹ کم کرتا ہے ۔اور اعصاب پر سوار پریشانی اور تھکاوٹ اتر جاتی ہے ۔روزانہ کتاب پڑھنے کیلئے وقت نکا لئے آپکے بچے علم حاصل کرنے کیلئے پڑھ رہے ہیں اور آپ کو اپنی ذہنی اور جذباتی صحت کیلئے پڑھنا ہوگا۔
گھر کے صحن ،لان ،بالکونی یا کھڑکی کے قریب بیٹھیں آسمان کا نظارہ کریں ۔

جب ہم آسمان کا نظارہ کرتے ہیں تو یہ احساس دل میں جاگ اٹھتا ہے کہ دُنیا وسیع ہے ،اس کے نظارے دلفریب ہیں اور یہاں دیکھنے اور محسوس کرنے کیلئے بہت کچھ ہے اس کے علاوہ کسی پودے یا درخت کے قریب بیٹھ جائیں اب چند لمحے صِرف اس خوبصورت نظارے کو دیکھیں اور گہری سانس لیں ۔اب سوچیں ! آپ بھی اس فطری خوبصورتی کا حصہ ہیں ۔آپ کو اپنی اس خوبصورتی میں منفرد بات کیا نظر آتی ہے اسے لکھ لیں ۔

یہ بہت آسان کام ہے ۔میں اپنی شخصیت اور فطری نظاروں میں موجود یکسانیت تلاش کرنا ہے اس طرح آپ کو اپنی شخصیت کو خوبصورتی تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔

ورزش کریں ،تھوڑی سی ورزش بھی آپ کا بلڈ پریشر اور کولیسٹرول قابو کرنے میں مدد دے سکتی ہے ۔فٹنس ایکسپرٹ کے مطابق اگر روزانہ چند منٹ پر مشتمل ورزش کا منصوبہ اپنا لیا جائے تو دل کی صحت متاثر ہونے سے بچ سکتی ہے ۔

Article Sources

https://www.urdupoint.com/women/article/gharelu-totkay/khawateen-jhat-pat-fresh-kaisay-ho-1918.html

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں