Jild Ki Tar O Tazgee Ke Liye Yeh Totkay Bhi Zaroor Azmaian
جِلد کی تر و تازگی کے لئے یہ ٹو ٹکے بھی ضرور آزمائیں ․․
آگر آپ کی جِلد خشک اور روکھی ہے تو دودا نے پِسے ہوئے بادام اور آدھا کھانے کا چمچ دودھ ملا کر چہرے لگائیں
،کچھ دیر کے بعد چہرہ دھو کر خشک کرلیں ۔
ایک کھانے کا چمچ انڈے کی زردی اور ایک چائے کاچمچ شہد ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے اور گردن پر لگا کر لیٹ جائیں ،جب پیسٹ خشک ہوجائے تو روئی کو پانی میں بھگو کر چہرہ اچھی طرح صاف کر لیں ۔یہ عمل بار بار دوہرا نے سے جھریوں کا بھی خاتمہ ہوتا جاتا ہے ۔
ایک کھانے کا چمچ ایلو ویرا جیل اور وٹامن ای کا ایک کیپسول ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر 10سے 15منٹ تک لگا کررکھیں ،پھر روئی کو پانی میں بھگو کر صاف کر لیں ،یہ عمل ہفتے میں ایک بار دوہرائیں ۔
اگر چہر ے پر گرمی دانے یا پمپلز نمودار ہوں توحسبِ ضرورت مردار سنگ پیس لیں اور عرقِ گلاب میں ملا کر دانوں پرلگائیں ۔
اگر آپ کو ڈبل ٹون سکن کا مسئلہ ہوتو ایک قاش پپیتا لے کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں اور 2کھانے کے چمچ پانی میں ڈبو کر ہلکی آنچ پر نرم ہونے تک ابال لیں ،پھر پانی خشک ہوجائے تو کانٹے سے مَسل لیں ،اب آدھا چائے کا چمچ ہلدی اور آدھا چائے کا چمچ شہد ملا کر یہ پیسٹ چہرے پر لگالیں ،10سے 15منٹ بعد سادہ پانی سے چہرہ دھولیں ۔
چٹُکی بھر نمک نو شادر ،آدھا چائے کاچمچ لیموں کا رَس اور ایک کھانے کا چمچ دودھ ملا کر پیسٹ بنائیں ،اب
چہرے پر کوئی سا مو ئسچر ائز نگ لوشن لگالیں ،پھر جس حصے پر چھائیاں ہوں ،اس پر یہ پیسٹ لگائیں اوریہ عمل ہفتے میں دو مرتبہ دو ہرائیں ۔اگر یہ ٹو ٹکہ جِلد پر موافق رہے تو پہلی بار 3سے5منٹ کے بعد چہرے صاف کرلیں جبکہ دوسری بار 5سے 7منٹ تک لگا رہنے دیں ۔
ایک کھانے کا چمچ تر بوز کے بیج ،ایک کھانے کا چمچ خر بوزے کے بیج اور ایک کھانے کا چمچ ٹو ٹا چاول دھو کر دھوپ میں خشک کرنے کے بعد پیس لیں ،آپ ٹوٹا چاول کی بجائے چاولوں کا آٹا بھی لے سکتی ہیں ،اب اسے ململ کے کپڑے سے چھان لیں اور روزانہ عرقِ گلاب ملا کر چہرے پر لگائیں ۔اگر آپ کی جلد پر ہلدی سُوٹ کرتی ہوتو ادرک کی شکل والی ہلدی دھوپ میں سُکھا کر پیس لیں اور چٹُکی بھر ہلدی پاؤڈر بھی اس میں شامل کرکے چہرے پر لگائیں ۔
دال مونگ کو رات بھر بھگو نے کے بعد پیس لیں ۔اگر آپ کی سکن آئلی ہو تو عرقِ گلاب میں اور اگر خشک ہو تو دودھ یا دہی میں پسی ہوئی دال مونگ ملا کر چہرے پر لگا لیں ۔
سیب کوتوے پر بھو ن کرپیس لیں اور اس پاؤڈر میں عرقِ
گلاب ملا کر استعما ل کریں ۔
Article Sources
https://www.urdupoint.com/women/article/gharelu-totkay/jild-ki-tar-o-tazgee-ke-liye-yeh-totkay-bhi-zaroor-azmaian-1850.html
No comments: