Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » چھے عادتیں اپنائیے،مٹاپے کو دور بھگائیےChay Adatain Apnayie Motape Ko Door Bahgiye

چھے عادتیں اپنائیے،مٹاپے کو دور بھگائیےChay Adatain Apnayie Motape Ko Door BahgiyeChay Adatain Apnayie Motape Ko Door Bahgiyeماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آپ مٹاپے اور اس سے وابستہ بیماریاں ،مثلاً ذیابیطس ،ہائی بلڈ پریشر اور ہارمونوں کی خرابی سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی عادتیں اور طرزِ زندگی کو تبدیل کرنا پڑے گا۔تمبا کو نوشی ترک کر دیجیے اور مناسب غذائیں مناسب وقت پر کھائیں ۔مناسب غذا سے مراد ہے متوازن غذا۔ذیل میں طرزِ زندگی کی تبدیلی سے متعلق مفید معلومات دی جارہی ہیں ،جو آ پ کے لیے قابلِ عمل ہیں ۔صحت بخش غذائیں کھائیے
متوازن اور صحت بخش غذا سے مراد ہے نشاستے ،لحمیات (پروٹینز)اور کم چکنائی والی غذائیں ،جن میں پھل ،سبزیاں ،بغیر چھنے آٹے کی روٹی ،پھلیاں ،کم چکنائی والا دودھ ،دہی اور گری دار میوے شامل ہیں ۔غذائیں کھاتے وقت یہ خیال رکھیے کہ آپ کو ان سے معدنیات (منرلز)،حیاتین (وٹامنز)،مانع تکسید اجزا (ANTIOXIDANTS)اور ریشہ حاصل ہوتا رہے۔

صحیح وقت پر کھائیے
صبح آپ کو عمدہ ناشتا کرنا چاہیے ،۸گھنٹے کی نیند لینے کے بعد جب آپ بیدار ہوتے ہیں تو آپ کے اعصاب ڈھیلے پڑ چکے ہوتے ہیں اور آپ کو بھوک لگ رہی ہوتی ہے ،کیوں کہ رات کے کھانے کے بعد آپ نے کچھ نہیں کھایا ہوتا۔
جب آپ صحت بخش ناشتا کرتے ہیں تو اعصاب کو تقویت مل جاتی ہے ۔پھر آپ کو دوپہر میں اضافی حراروں (کیلوریز)کی ضرورت نہیں پڑتی ،بلکہ ہلکی پھلکی اشیا ،مثلاً دلیا،دودھ،شہد اور گری دار میوہ آپ کے لیے کافی ہوتا ہے ۔
دو پہر کے وقت آپ کوئی پھل ،تھوڑا ساگری دار میوہ اور حبئی (OATMEAL)کھالیں تو یہ آپ کی جسمانی ضرورت کے لیے کافی ہے ۔
ورزش سے پہلے
اگر آپ ورزش کرتے ہیں اور اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ورزش کرنے سے پیشتر پھل،گری دار میوے اور انڈے کھائیں ۔
ورزش کے بعد
ورزش کرنے کے بعد آپ کے عضلات تھک جاتے ہیں اور آپ کوکھُل کر بھوک لگنے لگتی ہے ۔
اپنی توانائی میں اضافہ کرنے کے لیے ۳۰ سے ۴۵ منٹ کے بعد پھل اور لحمیات والی غذا کھائیں۔
رات کا کھانا
اپنی مصروفیات کی بنا پر بعض افراد دن میں پیٹ بھر کر نہیں کھاپاتے ،لہٰذا رات کو انھیں بھوک پریشان کرتی ہے اور وہ کھانے پر ٹوٹ پڑتے ہیں ۔اس طرح سے وہ زیادہ کھابیٹھتے ہیں اور ان کے جسم میں زیادہ حرارے جمع ہوجاتے ہیں ۔اس کا اثر اگلے دن کے کھانے پر بھی پڑتا ہے اور انھیں کھٹّی ڈکاریں آنے لگتی ہیں ۔
مٹاپے سے نجات پانے کے لیے رات کو ہلکا کھانا کھائیں ،مثلاً سوپ ،سلاد ،بغیر چربی کا گوشت اور دہی وغیرہ۔
پانی خوب پییں
دن بھر میں وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں ،اس طرح ہاضمہ بہتر رہتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے پاتی ۔پابندی سے پانی پینے سے ہضم وجذب کے نظام میں بہتری پیدا ہوجاتی ہے اور وزن بھی کم ہوجاتا ہے ۔

https://www.urdupoint.com/health/article/weight-loss/chay-adatain-apnayie-motape-ko-door-bahgiye-1412.html










پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں