خشک جلد اور خواتین کے مسائل کا حل
Khushk Jild Aur Khawateen Ke Masail Ka Hal
خشک جلد کو صحت مندی اور قدرتی نمی و نکھار فراہم کرنے کے سلسلے میں ایزنشل فیٹی ایسڈ(صحت بخش روغنی ترشے)بہت اہمیت رکھتے ہیں
وٹامنز اور اسکن کےئر پروڈکٹس
وٹامن A
اسے ریٹینول(Retinol)کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔کادفش اور فلیٹ فش میں اس کی زیادتی ہوتی ہے ۔جلد کی اُوپری تہہ کو بنانے‘سنوارنے اور صحت مند رکھنے میں بہت مفید پایا گیا ہے ۔
وٹامن
Aہماری آنکھوں کی روشنی کے لیے بھی بہت مفید ہے ۔
وٹامن E
یہ سبزیوں کے تیل(کارن آئل‘ایوا کاڈو آئل‘سن فلاور‘سوئے آئل)‘ہری سبزیاں (چوڑی اور بڑی پھلیاں ‘مٹر دانے‘سلاد پتہ بند گوبھی)وغیرہ میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔یہ ہمیں انڈے‘مارجرین اور مکھن سے بھی حاصل ہو سکتا ہے ۔اس سے جلد کو جلا ملتی ہے اور جلد ہموار ونرم رہتی ہے۔
ایز نشل فیٹی ایسڈز یہ آپ کی جلد کے لیے ناگزیر ہے اور یہ آپ کو غذاؤں کے ذریعے ہی حاصل ہو سکتا ہے اس کو( Essential Fatty E,F,A Acid)بھی کہا جاتا ہے ۔اس کے حصول کا ذریعہ
سبزی کا تیل (سوئے ‘مونگ پھلی اور زیتون کا تیل )یہ دوسرے وٹامنز‘اے‘ای اور ڈی“کے ساتھ مل کر جزوبدن بن جاتا ہے اور جلد کے خلیوں کی تشکیل میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
خشک جلد کو صحتمند ی اور قدرتی نکھار فراہم کرنے کے سلسلے میں ایز نشل فیٹی ایسڈز(روغنی ترشے)بہت اہمیت رکھتے ہیں۔
خشک جلد کیلئے گھر یلو نسخے
گھر یلو تیار کردہ اشیاء خشک جلد کے لیے بہت موٴثر ثابت ہوتی ہیں کیونکہ یہ آسانی سے تیار ہوجاتی ہیں اور جو اجزا استعمال ہوتے ہیں ۔ان کو تیار کرنے میں ‘آسانی سے دستیاب بھی ہوتے ہیں ۔بازار میں جلد کی حفاظت کے حوالے سے جو پروڈکٹس موجود ہیں ان کے مقابلے میں ان کی کارکردگی زیادہ اچھی ہوتی ہے ۔
آپ ان کا استعمال کرکے دیکھیں۔آپ کو جلد ہی واضح فرق محسوس ہونے لگے گا۔چند نسخے ذیل میں دئیے جارہے ہیں۔
خشک جلد کا ماسک
گاجر کو باریک کاٹ لیں یا کدوکش کرلیں ۔اس میں ایک عدد انڈے کی زردی اور ایک چائے کا چمچہ کاٹج چیز(Cottate Cheese)ملائیں۔اب اس میں وٹامن AاورEکے چند قطرے ڈالیں اور پھر چہرے پر لگائیں20منٹ کے بعد چہرہ دھولیں اور آخر میں ٹونر لگائیں ۔
چہرے کی جلد نرم وملائم اور تروتازہ ہو جائے گی۔
خشک اور حساس جلد کیلئے ماسک
کیمو مائل ٹی کے تین ٹی بیگ اور 1چائے کا چمچہ ساج(sage‘ایک قسم کی اٹالین ہرب جو کھانوں میں خوشبو کے لیے ملاتے ہیں)کو پانی میں ڈال کر اُبال لیں ۔اس میں چند قطرے وٹامن AاورEکو بھی شامل کرلیں اور پھر اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔ماسک لگانے سے قبل چہرے پر اچھی طرح موئسچرائزر لگائیں ۔
اس کے بعد 20منٹ تک ماسک کو لگا رہنے دیں ۔بعد میں ٹونر کی مدد سے چہرہ صاف کرلیں۔
آپ محسوس کریں گی کہ چہرے میں تازگی آگئی ہے۔
السی کے بیج کا مساک
ایک چائے کا چمچہ السی کے بیج لے کر اس میں ایک گلاس پانی ملائیں اور اس کے گاڑھا ہونے تک پکائیں ۔اچھی طرح ٹھنڈا کرنے کے بعد چہرے پر پہلے موئسچرائزر لگائیں ۔اس کے بعد اس گاڑھے مکسچر کو بطور ماسک چہرے پر لگائیں 20منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد ٹونر کی مدد سے صاف کرلیں۔
اس سے خشک جلد شفاف‘لچکدار ‘ہموار اور روشن ہو جاتی ہے۔اس ماسک کو لگانے کیلئے آپ کو بہر حال کسی کی مدد لینا ہو گی۔اس لیے یہ ماسک لگانے سے پہلے اپنا ایک معاون تیار رکھیں۔
ایوا کاڈو(Avocado)کا ماسک
آدھے ایوا کا ڈوکا گودالیں‘ایک چائے کا چمچہ تازہ کریم اور 2چائے کے چمچے چائنا کلے(Clay)ان سب کو اچھی طرح مکس کرکے صاف جلد پر لگائیں اور 10منٹ تک لگا رہنے دیں ۔
اس کے بعد ٹھنڈے دودھ سے چہرہ صاف کرنے کے بعد پھر پانی سے چہرہ دھولیں اور تھپتھپا کر چہرے کو خشک کریں ۔اس سے آپ کی خشک جلد کو بھر پور نمی ملے گی اور موئسچرائزنگ کا عمل جلد کے اندر تک ہو گا اور جلد بھی تازہ رہے گی۔
اپنی خشک جلد سے سرد موسم میں پریشان ہونے والی خواتین گھر یلو نسخہ جات کو ضرور آزمائیں بازار میں دستیاب پروڈکٹس کیمیکلز کے مضر اثرات سے خالی نہیں ہوتیں ۔ان سے اپنی جلد کو بچائیں اور زود اثر گھریلو سنگھاری نسخے اپنا ئیں اور کم خرچ بالا نشین والے محاور ے کو حقیقت کا روپ دیتے ہوئے اپنی جلد کو رونق وخوبصورتی کا دلکش سویرا فراہم کریں۔
Article Sources
https://www.urdupoint.com/women/article/khoobsoorti-kay-naye-andaz/khushk-jild-aur-khawateen-ke-masail-ka-hal-1952.html
No comments: