Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » ساہیوال واقعے میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی اہل محلہ نے بے گناہی کی گواہی دے دی

ساہیوال واقعہ، جاں بحق افراد بے گناہ ہیں، اہل محلہ کی گواہی

فائرنگ میں جاں بحق افراد کوتمام محلے دار جانتے ہیں، وہ شریف لوگ تھے، واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکرنے اور سخت سزا دینے کا مطالبہ



ساہیوال واقعے میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی اہل محلہ نے بے گناہی کی گواہی دے دی۔اہل علاقہ کا کہنا 
ہے کہ فائرنگ میں جاں بحق افراد کوتمام محلے دار جانتے ہیں ، وہ شریف لوگ تھے، واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ساہیوال واقعے میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کے حق میں اہل علاقہ بھی باہر نکل آئے ہیں۔

اہل محلہ نے تمام جاں بحق افراد کی بے گناہی کی گواہی دے دی ہے۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق لوگ بے گناہ تھے۔تمام محلے دار جانتے ہیں ، وہ شریف لوگ تھے۔ان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد محلے میں 35سالوں سے رہائش پذیر ہیں۔



ہم ان کو جانتے ہیں یہ شریف لوگ اور بے گناہ ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں سخت سزا دی جائے۔



دوسری جانب آئی جی پنجاب پولیس امجد سلیمی نے ساہیوال واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔آئی جی پنجاب پولیس نے جے آئی ٹی کوہدایت کی ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے شفاف تحقیقات عمل میں لائی جائیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس نے جے آئی ٹی کو تین روز میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی ذولفقار حمید جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے۔ جبکہ جے آئی ٹی میںآ ئی ایس آئی، ایم آئی، اور آئی بی کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔دریں اثناں ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں فائرنگ سے جاں بحق افراد کے ورثاء کے گھروں میں قیامت کا منظر ہے۔اہلخانہ نے واقعے کیخلاف احتجاجاً فیروزپور روڈ دونوں اطراف سے بلاک کردی ہے۔ سڑک بلاک ہونے سے میٹروبس سمیت ٹریفک کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہوگیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کورنگ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔واقعے میں ہلاک خلیل کے بھائی نے میڈیا کوبتایا کہ ہمیں دہشتگرد کہا جارہا ہے ، ہم اس علاقے میں گزشتہ 30 سال سے رہائش پذیر ہیں۔ خلیل کی چونگی امرسدھو میں پرچون کی دکان ہے۔ہمارے چار افراد کو ناحق قتل کردیا گیا ہے۔ ذیشان ،خلیل، نبیلہ اور اریبہ کو قتل کیا گیا۔ پولیس ہمارے پیاروں کی لاشیں بھی نہیں دے رہی۔ ہمارے باقی بچوں کو بھی ہمارے حوالے نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ ورثاء نے وزیراعظم ، وزیراعلیٰ سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post