Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » صدر پاکستان نے عمران خان کو بطور نگران وزیراعظم کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

 آئین کے آرٹیکل 224 اے کی شق 4 کے تحت وزیراعظم عمران خان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں

Latest PAk news sry tv

- 04 اپریل2022ء) صدر پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان بطور نگران وزیراعظم کام جاری رکھیں گے ۔ میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ صدر پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کو نگران وزیر اعظم کی تقرری تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ، آئین کے آرٹیکل 224 اے کی شق 4 کے تحت وزیراعظم عمران خان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں جب کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے 90 ن دن کے اندر الیکشن کروائے جائیں گے ، اس وقت تک کے لیے صدر نگران کابینہ مقرر کرے گا اور صدر پاکستان کی طرف سے سبکدوش وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعظم مقرر کیا جائے گا۔ آئین کے مطابق اگر کسی نام پر اتفاق نہ ہوا تو دونوں تین نام کمیٹی کو بھجوائیں گے ، یہ کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی تشکیل دیں گے ، جس میں تحلیل ہونے والی اسمبلی سے حکومت اور اپوزیشن کے 8 اراکین شامل ہوں گے ، حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی تعداد برابر ہوگی ، کمیٹی تین دن میں مجوزہ ناموں میں سے کسی ایک کو نگران وزیر اعظم مقرر کرے گی ، اگر مکیٹی میں بھی اتفاق نہ ہوا تو یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد کیا جائے گا ، الیکشن کمیشن دو دن کے اندر نگران وزیر اعظم مقرر کرنے کا پابند ہوگا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کردی گئی جس کے بعد کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت عمران خان وزیراعظم نہیں رہے تھے تاہم اب صدر پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں عمران خان بطور نگران وزیراعظم کام جاری رکھیں گے۔

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں