Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » عالمی منڈی میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی بڑی وجہ ہے، شوکت ترین

 عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمت میں یکدم اضافہ ہوا ہے، گھی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے، چینی اور گندم کی مقررکردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔ وزیرخزانہ کی نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس میں ہدایت


وزیرخزانہ نے کہا کہ گندم کی فراہمی حکومتی نرخوں 1950پر کی جائے، صوبے فلور ملز کو روزانہ گندم کی فراہمی یقینی بنائیں۔ کمیٹی نے مناسب پرداموں پر گندم کی دستیابی کیلئے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی۔ وزیرخزانہ نے چینی کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے جلد درآمد کی ہدایت کی ہے، حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر چینی کی فروخت یقینی بنائی جائے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعت مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے تیزی سے بڑھتی مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مہنگائی کی شرح میں اضافے میں پورے جنوبی ایشیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،عمران خان کے پہلے تین سال مہنگائی مافیا اور دوستوں کو شیلٹر فراہم کرنے میں گزرے، چینی، گھی، آٹا ، دالیں خوردنی اشیا کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ قائم کیے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹماٹر نے چار اور مرغی نے پانچ سنچریاں مکمل کی، اس کا کریڈٹ بھی منگترل خان اور سائیں بزدار کو جاتا ہے۔

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں