Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » » » معروف ٹی وی اینکر طارق عزیزانتقال کر گئے

معروف ٹی وی میزبان چند دنوں سے علیل تھے، اچانک طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسک

پاکستان کے مشہور ٹی وی اینکر طارق عزیزانتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں جانی مانی شخصیت اور ہر پاکستانی کی دلعزیز شخصیت طارق عزیز جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔معروف ٹی وی میزبان چند دنوں سے علیل تھے اچانک طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال لے جایا گیا




 جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔طارق عزیز کا انتقال بدھ کے روز ہوا۔ ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے بیٹے نے بھی کی ہے۔طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے۔طارق عزیز نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کی ۔انہوں نے 60 اور 70 کی دہائی میں کئی فلموں میں اداکاری کی۔انہوں نے ریڈیو پاکستان سے کیرئیر کا آغاز کیا۔پی ٹی وی کا خبر نامہ پڑھنے والے پہلے اینکر ہونے کا اعزاز بھی طارق عزیز کوحاصل ہے۔ طارق عزیز پی ٹی وی کے کوئز شو نیلام گھر کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔ جو 1974 میں نشر ہوا تھا ، بعد میں اس کا نام بدل دیا گیا۔ان کے پروگرام کا نام طارق عزیز شو اور بعد میں بزم طارق عزیز کے نام سے جانا جاتا تھا۔وہ 1997 سے 1999 کے درمیان پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔طارق عزیز کے انتقال کی خبر سے مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے جب کہ شوبز انڈسٹری اور دیگر شخصیات بھی ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ طارق عزیز کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے معروف اداکار جاوید شیخ نے ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی. علاوہ ازیں معروف اداکار بہروز سبزواری نے طارق عزیز کو انے اساتذہ میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ ان کو پی ٹی وی کی پہلی اناﺅنسمنٹ کا اعزاز حاصل تھاان کا مزید کہنا تھا طارق عزیز کی شخصیت بہت ہما جہت تھی اور ان کا کوئی متبادل نہیں ان کی وفات سے بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا. بہروز سبزواری نے بھی ان کے بلند درجات اور مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ ایک سفر کے دوران وہ میرے ہمراہ تھے جب انہوں نے بہت سی آیات ترجمے کے ساتھ بتائیں
AajTak Live TV | Sushant Singh Rajput Passes Away | आज तक लाइव | Breaking News

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

1 Comments: