میڈیکل سٹوڈنٹ سلمان طاہر کورونا کا شکار ہو کر انتقال کر گئے سلمان طاہر ایم بی بی ایس کے آخری سال کے طالب علم تھے،کورونا سے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر ثناء فاطمہ جاں بحق ہو گئیں۔
29 مئی2020ء) ایم بی بی ایس کے آخری سال کے طالب علم سلمان طاہر کورونا وائرس کا شکار ہو کر جہان فانی سے کوچ کر گئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس دنیا بھر میں طبی عملے کو بھی متاثر کر چکے ہیں۔آج بھی شعبہ میڈیکل سے تعلق رکھنے والا نوجوان کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گیا۔سلمان طاہر ایم بی بی ایس کے آخری سال کے طالب علم تھے۔ سلمان طاہر راشد لطیف میڈیکل کالج میں زیر تعلیم تھے۔سلمان طاہر کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں وینٹیلیٹر پر بھی رہا،ان کی صحتیابی کے لیے سوشل میڈیا پر بھی دعاؤں کی اپیل کی گئی تھی تاہم اب بتایا گیا ہے کہ وہ اس مہلک وائرس کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر سلمان طاہر کی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں جس نے دیکھنے والوں کو آبدیدہ کر دیا۔
اسی طرح کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر مقامی اسپتال میں زیر علاج لیڈی ڈاکٹر ثناء فاطمہ جاں بحق ہو گئی۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر ثناء فاطمہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
کورونا کو ڈرامہ قرار کہنے والے مجھ سے سارا پیسہ لے لیں،میرا بیٹا واپس کر دیں پورے لاک ڈاؤن کے دوران بیٹا صرف آدھے گھنٹے کے لیے گھر سے باہر نکلا،خدارا کورونا کو سنجیدگی سے لیں،بیٹے کے انتقال پر میں اپنے شوہر سے گلے لگ کرغم ہلکا بھی نہیں کر سکتی،72 گھنٹے 21 سالہ بیٹے کو تکلیف میں دیکھنے والی ڈاکٹر شبنم کی گفتگو
ہزارہ ٹاؤن میں مشتعل ہجوم نے نوجوان کوبہیمانہ تشدد کر کے قتل کر دیا
دو روز قبل ایم بی بی ایس کے آخری سال کے طالب علم سلمان طاہر کورونا وائرس کا شکار ہو کر جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔ان کی والدہ ڈاکٹر شبنم طاہر کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا سلمان طاہر بالکل صحت مند تھا۔آج کل جو باتیں کی جارہی ہیں کہ کورونا ان لوگوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے جن میں پہلے سے بیماریاں ہوں ، یہ درست نہیں۔ سلمان طاہر ایک صحت مند نوجوان تھا اور اس کے ساتھ ساتھ وہ کھیل کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتا تھا۔اس کے کئی خواب تھے،میرا بیٹا لاک ڈاؤن کے دوران بھی گھر میں رہا صرف ایک یا دو بار افطاری کے بعد گھر سے باہر نکلا،لیکن اس دوران بھی اس کی کسی ایسے شخص سے ملاقات نہیں ہوئی جس میں کورونا کی علامات پائی گئی ہوں۔ سلمان چاند رات کو دو گھنٹے کے لیے گھر سے باہر نکلا۔
اس وقت تک سلمان میں کورونا کی کوئی علامات نہیں تھی۔عید کی صبح نہیں اٹھا تو اس نے بتایا کہ مجھے سر میں درد ہو رہا ہے۔بچے کو بخار ہونے پر میں نے اسے آئسو لیٹ کر دیا۔اس کے بعد اس کی گردن بھی اکڑنے لگی، جس پر ہمیں گردن توڑ بخار کا شک ہوا۔رپورٹس میں گردن توڑ بخار کی تصدیق ہوئی۔اس کے بعد کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا۔ اس کے بعد سلطان کی طبعیت خراب ہو گئی۔ کورونا کی وجہ سے انتقال کرنے والے نوجوان میڈیکل سٹوڈنٹ سلمان طاہر کی والدہ ڈاکٹر شبنم طاہر نے رو رو کر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کا سنجیدگی سے لیں۔ڈاکٹر شبنم طاہر کا کہنا ہے کہ میں جب پڑھتی ہوں کورونا ایک ڈرامہ ہے، کورونا کے بدلے پیسے ملتے ہیں، مجھ سے آج سب کچھ لے لیں میرا بیٹا واپس کر دیں۔ میرا خواب واپس کر دیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے کہ کورونا سازش ہے۔
No comments: