Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » Software Update Molana Nasir Madni Latest News About Nasir Madni Funny Molvi

Software Update Molana Nasir Madni || Latest News About Nasir Madni Funny Molve

لوگوں کو گمراہ کرنے کے بعد ناصر مدنی کو غلطی کا احساس ہوگیا

کرونا وائرس خطرناک ہے، حکومت کی بات مانیں، گھروں تک محدود رہیں: سوشل میڈیا پر لوگوں کے نام جاری کیا گیا خصوصی پیغام

Software Update Molana Nasir Madni Latest News About Nasir Madni Funny Molvi

 لوگوں کو گمراہ کرنے کے بعد ناصر مدنی کو غلطی کا احساس ہوگیا، سوشل میڈیا پر لوگوں کے نام جاری کیے گئے خصوصی پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس خطرناک ہے، حکومت کی بات مانیں، گھروں تک محدود رہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین علامہ ناصر مدنی کو کرونا وائرس کے حوالے سے کی جانے والی گمراہ کن باتوں کے بعد اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے، اسی لیے ان کی جانب سے عوام کے نام خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے:اپنے تازہ ترین پیغام میں ناصر مدنی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو سنجیدہ سمجھیں۔
اس حوالے سے حکومت کی جانب سے جو بھی ہدایات کی جا رہی ہیں ان پر عمل کریں۔
خود کو گھروں تک محدود کر لیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔ اس کے علاوہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں جن میں ہاتھ دھونا، ہاتھ نہ ملانا، ماسک پہننا اور ایک دوسرے سے دوری اختیار کرنا ہے۔ اس سے قبل ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کچھ نہیں ہوتا۔

کہاجارہاہےکہ کرو نہ پھیل جائے گا اس لئے اکٹھے نہ ہوں لیکن مجھے یہ بتائیں اگر مسلمان موت سے ڈرتا ہوتا تو ٹیپو سلطان نہ ہو تا۔اگر مسلمان موت سے ڈرتا ہوتا تو جنرل راحیل شریف کا بھائی شبیر شریف نہ ہوتا،اگر مسلمان موت سے ڈرتا ہوتا تومیجر عزیز بھٹی نہ ہوتا۔اگر کورونا ہوتا تو آپ لاہور میں کھڑے نہ ہوتے۔ناصر مدنی نے مزید کہا کہ ڈینگی اور کینسر سے اب تک کون مرا ہے۔ناصر مدنی نے کہا کہ جس نے مرنا ہے اس نے شیشے کے کمرے میں مر جانا ہے لہذا کورونا وائرس کچھ بھی نہیں ہوتا۔ سوشل میڈیا پر ناصر مدنی کو ایسا بیان دینےپر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، جس کے بعد انہوں نے فوری یوٹرن لیتے ہوئے نیا بیان جاری کر دیا۔

Allama Nasir Madani was kidnapped and tortured by calling for the program

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں