Case filed against Ali Wazir over provocative speech and defaming flag Pakistan
اشتعال انگیز تقریر اور پرچم کی بے حرمتی کرنے پر علی وزیر کیخلاف مقدمہ درج
شتعال انگیز تقریر اور پرچم کی بے حرمتی کرنے پر رہنما پشتون تحفظ موومنٹ و رکن قومی اسمبلی علی وزیر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ ایس ایچ او کی مدعیت میں علی وزیر کیخلاف اشتعال انگیز تقرریر اور پرچم کی بے حرمتی پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ میں د فعہ 153، 120اے اور 121 اے کی دفعات شامل کی گئیں ۔
مقدمے میں کہا گیا ہے ۔ علی وزیر نے تقریر کے ذریعے سے لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی۔ ساتھ ہی ساتھ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی ۔علی وزیر نے ملک کو تباہ کرنے کے لئے امریکا کو اکسایا ۔ یاد رہے پی ٹی ایم کا پاکستان مِخالف ایجنڈاکھل کر سامنے آگیا ، پختون تحفظ موومنٹ کے رہنما و رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا امریکا سے پاکستان تباہ کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
چارسدہ میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران علی وزیر نے کہا کہ امریکا نے افغانستان کو تہس نہس کرکے پختونوں کو تباہ کردیا ۔اب جب تک امریکہ دہشت گرد کے اڈے جی ایچ کیو، اسلام آباد، لاہور ، پنڈی کو تباہ نہیں کرے گا اسے پاکستان نہیں آنے دیں گے۔
علاوہ ازیں چارسدہ جلسے میں قومی پرچم لہراتے ”پاکستان زندہ باد “کے نعرے لگانے پر پی ٹی ایم کے کارکنوں نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ قومی پرچم کی بے حرمتی بھی کی۔
تشدد کے شکار نوجوان کی پولیس کو بروقت شکایت پر پرچم کی بے حرمت کرنے والے پی ٹی ایم کے دو کارکنوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ گرفتار کئے جانے والے چارسدہ کے رہائشی نہیں بلکہ دیگر اضلاع سے پی ٹی ایم کے اہم رہنماوں کے ہمراہ آئے تھے۔ وزیراطلاعات یوسفزئی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پرچم کی بے حرمتی سے پاکستانیوں کی دل آزازی ہوئی۔ آئی جی خیبر پختونخوا واقعہ کی رپورٹ پیش کریں۔
قومی پرچم کی بے حرمتی کرنے پر چارسدہ کے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور بے حرمتی کرنے والوں کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
No comments: