Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » آزاد کشمیر، پنجاب اور خیبرپختون خوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث بھاری جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے

Today's Earthquakes in Pakistan Punjab Azad Kashmir || Zalzal Pakistan 2019










آزاد کشمیر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں، دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں تھا۔
بھمبر اور میرپور میں زلزلےسےعمارت گرگئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود 50 افراد ملبے تلے دب گئے۔ متعددافراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے سے سڑکوں پر گہرے شگاف پڑگئے ہیں جس کے باعث آمد و رفت منقطع ہوگئی ہے۔
لاہور میں شدید ترین زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، ٹیکسلا،واہ کینٹ، جہلم، سوہاوہ، جھنگ، سرگودھا، سمندری، چنیوٹ، جنڈیالہ شیر خان، ٹوبھہ،گوجرخان، اٹک، اوکاڑہ، رائیونڈ، خوشاب، جڑانوالہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ادھر خیبر پختون خوا میں بھی پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، صوابی ، بونیر ، سوات ، دیر ، چترال سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب اور دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔



formatted-string>

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں