Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » سلمان شہباز کو گرفتار کرنے کا حکم

شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ


06 اگست2019ء) وقت جیسے جیسے گزر رہا ہے شریف خاندان کی مشکلات میں اسی قدر اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مگر شریف خاندان کے دونوں بھائیوں کی مشکلات میں فرق ہے۔ادھر نواز شریف جیل میں ہیں اور ان کی بیٹی اور بیٹے آزاد فضا میں گھوم رہے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف شہباز شریف آزاد فضا میں اڑتے پھر رہے ہیںجبکہ ان کا ایک بیٹا حمزہ جیل میں ہے اور دوسرے بیٹے سلمان کے لیے عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عجیب بات ہے کہ کبھی ڈیل کی خبریں سنائی دیتی ہیں ارو کبھی ڈھیل کی مگر نیب ہے کہ وہ اپنی گرفت اور زیادہ مضبوط اور تیز کرتی جا رہی ہے۔احتساب کا عمل موجودہ حکومت نے جو شروع کر رکھا ہے اس نے ابھی تک تو رکنے کا نام نہیں لیا۔ ایک کے بعد ایک شریف فیملی کا ممبر جیل کی ہوا کھاتا جا رہا ہے۔




احتساب عدالت نے سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کے لیے نیب کی درخواست پر کارروائی شروع کرتے ہوئے انھیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انھیں 10 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے نیب پراسکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان کی درخواست پر احکامات جاری کئے ہیں۔ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو 6 دفعہ کال اپ نوٹس جاری کیے گئے۔نیب درخواست میں کہا گیا تھا کہ سلمان شہباز نے نیب انوسٹی گیشن جوائن نہیں کی۔
چیئرمین نیب نے سلمان شہباز کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ سلمان شہباز ملک سے باہر فرار ہو چکے ہیں، عدالت سلمان شہباز کی جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے۔دیکھتے ہیں نیب ٹیم سلمان شہباز کو باہر سے واپس لاکر جیل پہنچانے میں کامیاب ہو سکتی ہے یا نہیں۔

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں