گوگل پاکستان میں”گوگل پے سروس‘‘ کا آغاز کرنے جارہا ہے
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی سے گوگل ٹیم نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سوشل میڈیا، ای کامرس، ڈیجیٹل مہارت اور ڈیجیٹل ادائیگی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گوگل ٹیم نے خالد مقبول صدیقی کو آگاہ کیا کہ گوگل پاکستان میں”گوگل پے سروس‘‘ کا آغاز کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید آگاہ کیا کہ وہ پاکستان میں ”بنیادی ڈیجیٹل مہارتوں کا تربیتی پروگرام‘‘ شروع کرے گا۔
وفاقی وزیر نے گوگل کو سراہا اور گوگل کے ”گوگل پے سروس‘‘ اور
”بنیادی ڈیجیٹل مہارتوں کے تربیتی پروگرام‘‘ کیلئے اپنی وزارت کی حمایت کا
مکمل یقین دلایا۔