Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » تحریک انصاف 27جنوری کوکیاکرنیوالی ہے؟سن کرمخالفین کی دوڑیں لگ گئیں


تحریک انصاف 27جنوری کوکیاکرنیوالی ہے؟

...سن کرمخالفین کی دوڑیں لگ گئیں



اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان 27 جنوری کو میانوالی میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیرخصوصی برائے سیاسی امورنعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میںکہا کہ انشاءاللہ پی ٹی آئی 27 جنوری کو میانوالی میں جلسہ کرے گی۔ نعیم الحق نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان میانوالی میں جلسے سے خطاب کریں گے، حکومت بننے کے بعد پہلی بارعمران خان کا جلسے سے خطاب ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی سے متعلق طلوع سحر کے 100 دن کے
عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سب باتیں مان سکتے ہیں لیکن احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ شخص کیسے ملک سے وفادار ہوگا جب اس کی اربوں روپے کی دولت پاکستان سے باہر ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کرپشن میں حکومت نہیں عوام کا پیسہ چوری ہوتا ہے اور عوام کو ہی اس کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، جو بھی معاشرہ آگے بڑھتا ہے وہ کرپشن کو پنپنے نہیں دیتا۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان پنجاب حکومت کی سو روزہ کارکردگی تقریب سے خطاب کررہے ہیں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاشرہ انصاف پر قائم رہتا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی پنجاب میں صوبائی حکومت نے آج اپنی سو روزہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف نہیں ہوتا تو احساسِ محرومی جنم لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہم پچھلی حکومت کی بات کرتے رہتے ہیں، لوگوں کوکہنےدیں، اپنی کارکردگی کاموازنہ پچھلی حکومت سےنہ کریں توکس سےکریں ۔ ماضی میں جنوبی پنجاب کابجٹ دیگرحصوں پرخرچ کیاگیا، جس کے سبب وہاں کی محرومیاں بڑھتی گئیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں غلطیوں سےسیکھ کرآگےبڑھناہے۔ پنجاب کےبجٹ کی منصفانہ تقسیم ہوگی۔
News Sources : https://dailyausaf.com/latest-news/39991/

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post