Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » Latest Pak Urdu News Former Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Pervaiz Khattak is likely to be arrested

سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی گرفتاری کا امکان

نیب کی تفتیشی ٹیم نے مالم جبہ غیر قانونی لیز سکینڈل میں سابق وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخواہ اور موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کر دی



نومبر2018ء) سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی گرفتاری کا امکان، نیب کی تفتیشی ٹیم نے مالم جبہ غیر قانونی لیز سکینڈل میں سابق وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخواہ اور موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے وفاقی وزیر برائے دفاع اور سابق وزیر اعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کیخلاف ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔
نیب کی تفتیشی ٹیم نے خیبرپختونخواہ کے سیاحتی مقام مالم جبہ کی لیز سکینڈل کی تحقیقات کے بعد پرویز خٹک کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ مالم جبہ غیر قانونی لیز سکینڈل میں نیب تفتیشی ٹیم نے سابق وزیرِاعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش نیب کی ایگزیکٹیو کونسل کو بھجوائی ہے۔
نیب نے اس اسکینڈل کی تحقیقات کے بعد وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو بھی ممکنہ شریک ملزم قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے مالم جبہ کیس کی تحقیقات کے دوران ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کر لئے ہیں، اسی باعث نیب کی تفتیشی ٹیم نے سفارش کی ہے کہ موجودہ وزیر دفاع اور سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے۔ جبکہ نیب کی جانب سے ریفرنس میں وزیراعظمکے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو بھی شریک ملزم بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست کا جائزہ لینے کے بعد نیب ایگزیکٹو بورڈ ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے گا۔ ریفرنس دائر ہونے کی صورت میں پرویز خٹک کی گرفتاری بھی عمل میں آ 
سکتی ہے۔ 
Sources of News : https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2018-11-28/news-1752454.html

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post