Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » خادم رضوی کیخلاف غداری کے مقدمے کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

خادم رضوی کیخلاف غداری کے مقدمے کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

درخواست گزار کو متعلقہ انویسٹی گیشن آفیسر کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت


28 نومبر2018ء) خادم رضوی کیخلاف غداری کے مقدمے کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا، درخواست گزار کو متعلقہ انویسٹی گیشن آفیسر کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ نے تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین رضوی سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج رائے محمد کھرل نے درخواست گزار عبداللہ ملک کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کو متعلقہ انویسٹی گیشن آفیسر کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ خادم رضوی اور دیگر کیخلاف مختلف دفعات کے تحت پہلے ہی مقدمہ درج ہو چکا ہے۔ مقدمہ لاہور میں تھانہ سول لائنز میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ درج ایف آئی آر میں تحریک لبیک کے خادم حسین رضوی، پیرافضل قادری، پیر ظہیر الحسن، علامہ فاروق الحسن سمیت دیگر قائدین نامزد ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ سماعت پر پولیس نے خادم حسین رضوی کے خلاف ایف آئی آر عدالت میں پیش کردی تھی۔ اس سے قبل درخواست گزار نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر نے چیف جسٹس سمیت دیگر معزز ججز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ لہذا عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ خادم حسین رضوی کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے مقدمہ درج کیا جائے۔ اب عدالت نے اس درخواست کا فیصلہ سنا دیا ہے۔
Sources of News : https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2018-11-28/news-1752433.html

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post