Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » موٹروے پر سفر کرنے والوں کیلئے ہنگامی الرٹ جاری || Asia Malona ko Phansi

ی شاہراہوں اور موٹر ویز پر غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے‘ملک بھر اور خصوصاً پنجاب میں مختلف مقامات پر احتجاج کیا جا رہا ہے‘ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی عوام الناس کو ہدایت





نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس(این ایچ اینڈ ایم پی) نے بدھ کو عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے کیونکہ ملک بھر اور خصوصاً پنجاب میں مختلف مقامات پراحتجاج کیا جا رہا ہے۔
موٹر وے پولیس نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 کو ٹھوکر نیاز بیگ، راوی، کالا شاہ کاکو اور شیخوپورہ انٹرچینجز سے ٹریفک کے لئے بند کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد سے لاہور آنے والی ٹریفک کو خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج سے متبادل راستہ فراہم کیا گیا ہے۔


بیان کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانے والی گاڑیاں ہرن مینار سے موٹر وے پر داخل ہو سکتی ہیں۔ موٹر وے پولیس نے مزید کہا ہے کہ کئی مقامات پر جی ٹی روڈ بلاک ہے جس میں ٹیکسلا، مندرہ، گوجر خان، سوہاوہ، دینہ اور سرائے عالمگیر کے مقامات شامل ہیں جبکہ کھاریاں، گجرات، گوجرانوالہ، کامونکی اور مریدکے میں بھی ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹ ہے۔ بیان کے مطابق لاہور، مانگا منڈی، چوہنگ، مرالا، رینالہ خورد، چیچہ وطنی، میاں چنوں اور خانیوال میں بھی ٹریفک بلاک ہے۔ موٹر وے پولیس سے اس حوالے سے ہیلپ لائن نمبر 130 پر رابطہ کیا جا سکتا 
Sources :: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2018-10-31/news-1726113.html

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post