Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » پولیس قاتلوں کے قریب پہنچ گئی، اہم شواہد اکٹھے کر لئیے

پولیس قاتلوں کے قریب پہنچ گئی، اہم شواہد اکٹھے کر لئیے

شعبہ اانسداد دہشتگردی نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے اہم معلومات اکٹھی کر لیں



04 نومبر 2018ء) :مولانا سمیع الحق قتل کیس پر تحقیقات کرتے ہوئے شعبہ اانسداد دہشتگردی نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے اہم معلومات اکٹھی کر لیں۔تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین، مذہبی اسکالر اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پرراولپنڈی میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں انکی شہادت واقع ہو گئی تھی۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ مولانا سمیع الحق پر فائرنگ سے نہیں چاقوؤں سے حملہ کیا گیا ، ملازم کی جانب سے پولیس کوحملے کی اطلاع دی گئی۔گھر میں کوئی موجود نہیں تھا ،بلکہ مولانا سمیع الحق اکیلے ہی گھر میں موجود تھے۔ملازم کا کہنا ہے کہ میں باہر گیا تھا، جونہی میں گھر واپس آیا تو مولانا سمیع الحق خون میں لت پت تھے۔

ان کو اسپتال لے جایا گیا تووہ شہید ہوگئے۔دوسری جانب پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور پولیس نے موقع پرموجود ملازمین کوحراست میں لے لیا تھا۔اس ابتدائی پیش رفت کے بعد مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق نے پوسٹمارٹم کو غیر شرعی عمل قرار دیتے ہوئے اپنے والد کا پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کر دیا۔گزشتہ روز انکی آخری رسومات اکوڑہ خٹک میں ادا کی گئیں جس کے بعد انہیں وہاں ہی انکے والد کے پہلو میں دفن کر دیا گیا۔
دوسری جانب مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات کاونٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دی گئیں۔تحقیقات کے دوران ابتدائی تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی اہم معلومات حاصل کی گئیں۔ مولانا سمیع الحق نے 6 بج کر 40 منٹ پر سوسائٹی کی سیکورٹی کو خود فون کیا۔ جس کے بعد ایمبولینس گھر پہنچائی گئی، گھر سے ہسپتال منتقلی تک مولانا سمیع الحق زندہ تھے۔
نجی ہسپتال میں پہنچنے سے کچھ دیر قبل ہی وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے مولانا سمیع الحق نے ایمبولینس کے عملے کو قاتلوں کے متعلق آگاہ کیا، جس کے بعد انہیں شامل تفتیش کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش کرنے والوں کا خیال ہے کہ قاتل کا گھر میں آنا جانا تھا، گارڈ اور ملازمین گھر سے باہر جاتے ہوئے دروازہ بند کر کے گئے۔
Sources of News :: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2018-11-04/news-1728556.html

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post