Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» »Unlabelled » ملک کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ہنگامی ایمرجنسی نافذ، چھٹیاں منسوخ|| asia bibi latest news 2018

ملک کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ہنگامی ایمرجنسی نافذ، چھٹیاں منسوخ

حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ناکام ہو جانے کی اطلاعات، سیکورٹی فورسز کو بھی ہائی الرٹ کیا جا چکا





 01 نومبر2018ء) ملک کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ہنگامی ایمرجنسی نافذ، چھٹیاں منسوخ، حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ناکام ہو جانے کی اطلاعات، سیکورٹی فورسز کو بھی ہائی الرٹ کیا جا چکا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ملک کے تمام بڑے ہسپتالوں میں بھی ہنگامی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
بڑے شہروں کے بڑے ہسپتالوں کے تمام عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ حکومت اور احتجاج کرنے والوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ تحریک لبیک کے رہنماوں کی جانب سے اپنا گیا تضحیک آمیز رویہ اور ناقابل قبول شرئط مذاکرات کی ناکام کا باعث بنے۔ اس صورتحال میں حکومت نے اب کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نبٹنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔


ایک جانب ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تو دوسری جانب اس تمام صورتحال میں فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ کو میدان میں اتارنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ مذاکرات کی ناکامی کے بعد سخت ایکشن شروع ہونے کا امکان ہے۔ ملک کے وفاقی دارالحکومت سمیت تمام صوبائی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ کشیدہ حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے فوج کی مدد لیے جانے کے سلسلے میں حکومت اور عسکری قیادت کے درمیان مشاورت جاری ہے۔
اگر امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہوئی تو اس صورت میں ٹرپل ون بریگیڈ کو متحرک کر دیا جائے گا۔ حالات مزید بگڑنے کی صورت میں ٹرپل ون بریگیڈ پرتشدد مظاہروں میں ملوث شرپسند عناصر سے نبٹے گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے آسیہ بی بی سے متعلق گذشتہ روز دئے جانے والے فیصلے کے بعد سے ہی ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں احتجاج کے پیش نظر میٹرو بس سروس بند ہے جبکہ مال روڈ کی طرف جانے والے راستے بھی بند ہیں۔
شہر کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل ہے۔ کراچی میں بھی کئی اہم سڑکوں پر دھرنے جاری ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث عوام دہری مشکلات کا شکار ہیں۔ امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر آج صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں تمام جب کہ سندھ میں نجی تعلیمی ادارے بند رہے۔ پنجاب بھر میں کئی دفاتر اور دکانیں بھی بند رہیں۔
سندھ میں پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب کے تمام ثانوی تعلیمی بورڈز کے تحت بارہویں جماعت، راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات، ملتان میں وفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔ جن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بلوچستان میں تمام نجی و سرکاری تدریسی مراکز کُھلے رہے۔واضح رہے کہ آسیہ بی بی کیس سے متعلق سپریم کورٹ کےفیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جہاں مظاہرین نے ٹائروں کے علاوہ موٹرسائیکلوں کو بھی نذر آتش کر دیا وہیں ملک کی اہم شاہراہوں بالخصوس لاہور کی ہائی ویز اور دیگر اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو گذشتہ روز سے ہی شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
Sources fo News :: https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2018-11-01/news-1726958.html

پاک اردو ٹیوب Fashion

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post